دسمبر کے آخری ہفتہ سے 4 جنوری تک سیاسی تشدد‘ 84 افراد جاں بحق ہوئے


اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) دسمبر کے آخری ہفتہ سے لے کر 4 جنوری تک ملک میں سیاسی تشدد میں 84 افراد جاں بحق ہوئے اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک غیرسرکاری تنظیم فافین کے مطابق سندھ اس عرصہ میں سندھ میں سیاسی تشدد کے 10 واقعات رونما ہوئے۔ فاٹا میں آٹھ‘ بلوچستان میں تین‘ خیبر پی کے میں دو‘ پنجاب میں ایک‘ فرنٹیئر ریجن میں ایک واقعہ رونما ہوا۔ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹارگٹ کلنگ میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر حملے بھی شامل ہیں۔ بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں مارے جانے والوں میں فرقہ وارانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے شامل ہیں۔ فاٹا میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ خیبرایجنسی میں ایک این جی او کے کارکنوں پر حملہ میں خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے۔