جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی کے سابق سربراہ نصراللہ بیٹنی پر حملہ، محفوظ رہے


وانا (این این آئی) جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے سابق رہنما نصراللہ بیٹنی کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے، ذرائع کے مطابق نصراللہ بیٹنی جنڈولہ بازار سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا بم پھٹنے سے نصراللہ بیٹنی محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔