تھر کول سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے: کول مائننگ کمپنی


اسلام آباد (آن لائن) تھر میں موجود کوئلے سے200سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر میں کوئلے کے ذخائر کا تخمینہ 175 ارب ٹن ہے جو سعودی عرب اور ایران کے تیل کے مجموعی ذخائر کے مساوی توانائی فراہم کر سکتا ہے۔ سندھ انیگروکول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) حکومت سندھ اور اینگر و پاورجن لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے جو تھر میں کوئلے کی کان کنی اور پاور جنریشن کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔