تھائی لینڈ میں ہاتھی نے لڑکی سے موبائل چھین لیا


بنکاک (نوائے وقت رپورٹ) تھائی لینڈ میں دو لڑکیوں کو ہاتھی کے ساتھ چھیڑ خانی مہنگی پڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیاحتی مقام پر دو لڑکیاں ہاتھی کو خوراک کھلا رہی تھیں۔ لڑکی موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بنانے لگی تو ہاتھی نے لڑکی سے موبائل جھپٹ لیا اور خوراک کے ساتھ نگل گیا۔ کئی گھنٹے انتظار کے بعد ہاتھی کے فضلے سے موبائل برآمد کیا گیا۔