بھارت: 15 ہزار افراد کا 15 منٹ تک ڈھول بجانے کا ریکارڈ قائم


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں بیک وقت ہزاروں افراد نے ڈھول بجاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آسام کے جورھٹ ضلع کے علاقے تیتابور میں 14 ہزار 833 افراد نے روایتی لباس پہنے 15 منٹ تک ڈھول بجایا اور اپنا نام انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشین بک آف ریکارڈز میں درج کروا لیا۔ آسام کے وزیرِاعلیٰ کی موجودگی میں اس کوشش میں ہزاروں افراد نے اپنا حصہ ڈالا۔