بلوچ ری پبلکن پارٹی کا 13جنوری کو لندن میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان


کوئٹہ (آن لائن) بلوچ ری پبلکن پارٹی نے بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں، گمشدگیوں، مسخ شدہ لاشوں کے ملنے اور بلوچ نسل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف 13 جنوری کو لندن میں برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا، بلوچ ری پبلکن پارٹی کے جاری کئے جانے والے مرکزی بیان کے مطابق بلوچستان میں بلوچ دشمن قابض ریاست کی جانب سے بلوچ نسل کشی کی جارحانہ پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔