بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے قبائلی رہنماﺅں سردار یار محمد جمالی اور میر فیصل جمالی کی ملاقات


کراچی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبہ بلوچستان کے قبائلی رہنماﺅں سردار یار محمد جمالی اور میر فیصل جمالی نے منگل کو یہاں بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رہنماﺅں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے صوبہ کی مجموعی صورتحال بالخصوص تعلیم اور صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔