ایوان صدر بجلی کے بلوں کا نادہندہ نہیں: ترجمان


اسلام آباد (اے پی اے) ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کی تردید کی ہے کہ ایوان صدر بجلی کے بلوں کا نادہندہ ہے۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ ایوان صدر کے بل باقاعدگی سے ادا کئے جا رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے کوئی نادہندگی نہیں ہے۔