ایم ایم اے کا اجلاس 2 اہم رہنماﺅں کی عدم شرکت کے خدشات اور لانگ مارچ کے باعث ملتوی


اسلام آباد ( آن لائن) متحدہ مجلس عمل کا اجلاس اتحاد میں شامل دو اہم رہنماﺅں کی عدم شرکت کے خدشات اور طاہر القادری کے لانگ مارچ کے باعث ملتوی کردیاگیا، ایم ایم اے کا اجلاس 10جنوری کو مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر طلب کیاگیا تھا، اجلاس کی نئی تاریخ کا فیصلہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے بعد ہوگا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان لانگ مارچ کے بعد ہی کیا جائےگا۔ ادھر دوسری جانب جماعت اسلامی کو بھی ایم ایم اے میں شرکت کےلئے زور دیا جارہاہے لیاقت بلوچ اس بات کی تردید کرچکے ہیں کہ ایم ایم اے کے ہونے والے اجلاس کےلئے انہیں کسی طرف سے کوئی بھی دعوت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی وفد ملاقات کےلئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے پاس گیاہے۔