امریکی ریاست اوکلوہو ما میں 4 نوجوان خواتین کا پر اسرار قتل


اوکلوہوما(اے پی پی) امریکی ریاست اوکلوہو ما میں چار خواتین مردہ پائی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تلسا شہر کے پولیس سٹیشن کو جنوبی تلسا کے اپارٹمنٹ میں چار افراد کے مردہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو چا ر خواتین جن کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں مردہ پائی گئیں جو کال موصول ہونے سے ایک گھنٹہ قبل زندہ تھیں۔