پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی محافظ ہے: بابر سہیل بٹ

لاہور (خبرنگار) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی محافظ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدور کسان، استاد، طالب علم سیاسی کارکنوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو حقوق کا شعور اور اتحاد کی طاقت دی، پیپلزپارٹی آج بھی ہر سطح پر عوام کو حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، عوام کے دلوں سے پی پی قیادت کی محبت نکالی نہیں جا سکتی۔