این اے 125 کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا: عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے 125 کا فیصلہ نواز لیگ کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کی کشتی گرداب میں ہے، نکلنے کا واحد راستہ فوری عام انتخابات ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی ایس ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی ایس ایف کے صدر گلریز اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیدار شعیب صدیقی، میاں حامد معراج، جمشید اقبال چیمہ، فرخ جاوید مون، عامر شیخ، مسرت جمشید چیمہ، عائشہ خالد اور انیلہ ساجد بیگ بھی موجود تھیں۔