ڈبلیو سی سی آئی کے زیر اہتمام ’’لارل‘‘ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ڈبلیو سی سی آئی کے زیر اہتمام لارل کے اعزاز میںایک تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو نشاط ملز مسز منشا تھیں ۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے خواتین کی قابل قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔یہ خواتین کی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی پانچویں تقریب تھی اور خواتین کی مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات کے اعتراف کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔نامزد کی گئی خواتین رول ماڈل ہیں جنہوں نے خواتین کی معاشی ترقی اور پاکستان میں خواتین کی زندگیوں میں کئے گئے انقلابی اقدامات کا بیڑہ اٹھایا ،تقریب میں تیس انٹرپنیرز کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی جن میںڈاکٹر شہلہ جاوید اکرام ،زویا علیم خان ،عائشہ احمد منصور جہاں آراء و دیگر کے نام شامل ہیں۔