پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم، موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) فرینڈز اکیڈمی‘ بیدیاں کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور محمڈن ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وحدت کالونی‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ اعوان ٹائون‘ ملتان روڈ‘ دی پنجاب سکول‘ خیابانِ جناح گرلز ونگ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ پہلی شفٹ‘ اسلام نگر شاہدرہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ اسلام نگر‘دوسری شفٹ‘ اسلام نگر شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد535تھی۔