الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی وسیع تعداد میں آسامیاں موجود ہیں: سلمان رفیق

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی وسیع تعداد میں آسامیاں موجود ہیں اور وقت کے ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں مزید وسعت پیدا ہوگی جس سے کوالیفائیڈ ہیومن ریسورس کے لئے سروس کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات یہاں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔