فیض آباد دھرنے کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہدنے کہا ہے کہ اچھا اخلاق اور شائستہ رویہ عوام الناس میں فورس کے وقار کو بلند کرتا ہے فیض آباد دھرنے کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس نے اعلیٰ اور بہترین فرائض سرانجام دیئے باوجود اس کے کہ راولپنڈی کی ہر شاہراہ پر ٹریفک کا انتہائی لوڈ تھا لیکن کسی بھی جگہ پر ٹریفک کو بلاک نہیں ہونے دیا گیا روڈ یوزرز کو پوری طرح ٹریفک سہولیات فراہم کی گئیں جس کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے میں آپ سب کو شاباش دیتا ہوں اس امر کا اظہار انہوںنے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز اور وارڈنز سے منعقدہ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اپنی محنت کے اس کریڈٹ کو ہم نے ٹیم ورک اور ربط کے ساتھ مزید محنت کر کے بحال رکھنا ہے ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والی پبلک سروس گاڑیاں سوزوکیوں وغیرہ کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے راجہ بازار، فوارہ چوک، سٹی صدر روڈ، اقبال روڈ، جامع مسجد روڈ،عالم خان روڈ، پیرودھائی ، مری روڈ اور دیگر شاہرائوں پر جہاں ٹریفک کا دبائو زیادہ ہوتا ہے وہاں آپس میں مکمل رابطے میں رہ کر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایا جائے اور ایسے عوامل کا سدباب کیا جائے جو ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن رہے ہوں ا انہوںنے کہاکہ غلط پارکنگ کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے لفٹرز کا استعمال کیا جائے بازاروں میں تجاوزات ایک اہم مسلہ ہے لہذاء متعلقہ اداروںکے ساتھ مل کر تجاوزات کو روڈ سے ہٹایا جائے اس کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے کیونکہ تجاوزات کے خاتمے کے بغیر ٹریفک کی مثبت روانی ممکن نہیںاس حوالے سے لاپرواہی اور نظر اندازی قابل برداشت نہیں سی ٹی او نے مزید احکامات جاری کئے کہ مثبت رویے مثبت تبدیلی لاتے ہیں اچھا کام کرنے والے کی ہر جگہ عزت ہوتی ہے جو اچھا کام کرے گا اس کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ سرٹیفکیٹ اور انعام بھی دیا جائے گا ۔