حسنات احمد قادری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج منعقد ہوگا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام ادارے کے مرحوم رابطہ کار حسنات احمد قادری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ریفرنس طاہر رشید تنولی کی زیر سرپرستی آج جمعرات سات دسمبرکو دو تا چار بجے راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جس میں سیاسی‘ سماجی شخصیات اور دانشور خطاب کریں گے۔