شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں گواہان کے پیش نہ ہونے پرعدالت کا اظہار برہمی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں گواہان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ سمن جاری کر دیئے ۔ بدھ کو عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ گذشتہ پیشی پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے سمن جاری کئے گئے تھے لیکن حاضرنہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے آئندہ تاریخ پیشی پر گواہان کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، ملزم قاسم معاویہ کو انسداد دہشت گردی فورس حکام نے سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا، سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔