چوہڑ ہڑپا ل میں میلاد کے جلوس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے چئیرمین اور راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی ملک ابراراحمد نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے علاقے چوہڑ ہڑپا ل میں میلاد کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے( صفحہ6بقیہ29) جائیں،ٹریفک پلان اس طرح مرتب کیا جائے کہ عام آدمی کو تکلیف کم سے کم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مرکزی میلاد کمیٹی چوہڑ ہڑپال کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ملک افتخار، سی پی او راولپنڈی اسرارعباسی،چیف سٹی ٹریفک آفیسر چودھری شاہد یوسف، ایس پی پوٹھوار سیدعلی، ڈی ایس پی راجہ طیفور، جبکہ تھانہ نصیر آباد، ویسٹریج ، کینٹ ،ریس کورس اور تھانہ آراے بازار کے ایس ایچ او ز نے بھی شرکت کی۔ ملک ابرار نے کہا کہ مرکزی میلاد کمیٹی چوہڑ ہڑپا ل کے صدر چودھری مشتاق،سرپرست اعلیٰ امین مغل، جنرل سیکرٹری آغا محمد بابر ، سیکرٹری اطلاعات سلیم چشتی ، زمرد سلطان، فاروق میر، خان مسعود صدیقی ممبران کنٹونمنٹ بورڈز ملک عثمان، ملک ساجد راجو شاہ ممبران کمیٹی اور دیگر نوجوان جلوس کے ساتھ مل کر حفاظتی دستے کی طرح کام کریں گے۔ انہوں نے کہا سیکورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چوھڑ ہڑپا ل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس کل 8 دسمبر بروز جمعہ کو نکالا جائے گا۔ جو چوہڑ چوک سے شروع ہو کر الہ آباد سے ہوتا ہوا واپس چوھڑ چو ک میں اختتام پذیر ہوگا۔