پریڈ گرائونڈ جلسہ نے مخالفین کی نیندیںاڑادیں، ملک عامر اعوان

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر ملک عامر اعوان نے کہا ہے اسلام آباد پریڈ گرائونڈ جلسہ نے مخالفین کی نیندیںاڑادی ہیں ۔پی پی پی کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو بھی باالآخر ماننا پڑا کہ بھٹو کے سپائی ہر دور میں منفرد رہے ہیں اور آئندہ بھی پی پی پی کی انفرادیت قائم رہے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں تو پی پی پی کی حکومت ہے مخالفین سندھ کے جلسوں کو حکومتی مشینری سے منسوب کرتے تھے مگر اب بتائیں کہ پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے باوجود جیالوں نے ثابت کر دیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔ مخالفین اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کارکنوں کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نہیں نکال سکے ہیں۔ پوٹھوار کے باسیوں نے ثابت کیا کہ بھٹو ان کے دل میں بستا ہے۔