سالانہ عظیم الشان جشن میلاد مصطفی ؐ 9دسمبر کو سید نجابت حسین کا ظمی مر حوم کی رہائش گاہ ٹنچ بھاٹہ میں منعقد ہوگی

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)سالانہ عظیم الشان جشن میلاد مصطفی ؐ 9دسمبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء سید نجابت حسین کا ظمی مر حوم کی رہائش گاہ ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی میں منعقد ہوگی ،جس میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ مہمان خصو صی ہونگے جبکہ بزم حسان بن ثابت ،یاسر غفار کوثر ، سید اعزاز حیدر ، مجاہد برادران ، سید شبیر حیدر کاظمی و دیگر نامور نعت خواں و ذاکرین بارگاہ ء رسالت ؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ۔