کینٹ کی میلاد کمیٹیوں نے عید میلاد النبی ؐکے جلوس میں احسن کردار ادا کیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر ) صدق دل سے حضورؐ کا میلاد منانے والوں کو دنیا و آخرت میں جزا ہی جزا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کینٹ کی میلاد کمیٹیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ نبی ؐ رحمت العالمین ہیں اور عرش سے فرش تک انکا میلاد منایا جاتا ہے۔کینٹ کی میلاد کمیٹیوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں حسب سابق احسن کردار ادا کیا ہے اور وہ اس کے لیے تعریف کے مستحق ہیں۔جلوس کے سارے راستوں پر خوبصورت سٹیج اور چراغاں کرنے والے عاشقان رسول کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رحمتیں سمیٹنے میں اپنا بھر پور حق ادا کیا ہے۔