بلیک لسٹ میں شامل ملزم کو بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر بلیک لسٹ میں شامل ملزم کو بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیالیکن بعد میں وہ روپوش ہوگیا ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم فیصل اختر سکنہ بہاولنگر نجی ائرلائن کی پرواز سے دوبئی جانے کیلئے ائرپورٹ پہنچا تو اس کا نام بلیک لسٹ میں تھا جسے حراست میں لیا گیااس دوران وہ ائرلائن سے اپنا سامان واپس لینے کے دوران فرار ہوگیا ایف آئی اے امیگریشن نے بلیک لسٹ کی تلاش کیلئے تفتیش شروع کردی۔