مری: فوجی ٹرک کھائی میں گر گیا دو اہلکار جاں بحق، دو زخمی

مری (نوائے وقت رپورٹ)  مری میں آرمی کا ٹرک  کھائی میں گر گیا  جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مری  کے  علاقے  روات  میں آرمی کا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی  ہو گئے۔ زخمی ہونے  والے اہلکاروں  کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ  مری منتقل کردیا گیا ہے۔