سوات: سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری، جاں بحق ہونیوالے شدت پسندوں کی تعداد 7 ہوگئی، 3 گرفتار

سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات کے علاقے مالم جبہ میں سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ان جھڑپوں میں 3 مزید شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ یوں دو روز کے دوران 7 شدت پسند جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدت پسند گرفتار کر لئے گئے۔