جلالپور بھٹیاں: نشہ سے منع کرنے پر 5 سالہ بیٹی قتل، بیوی کو زخمی کردیا، ملزم گرفتار

جلالپوربھٹیاں (نامہ نگار) سنگدل باپ نے نشے سے منع کرنے پر پانچ سالہ بیٹی کو قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کر دیا، ملزم گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا۔ محلہ مانگٹانوالہ کا شاہد عمران بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا اور نشے کا عادی تھا جبکہ کے اسکی بیوی سلائی کا کام کرتی تھی۔ شاہد کے نشہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر لڑائی رہتی تھی۔ گزشتہ روز شاہد نے اپنی بیوی سے نشہ کیلئے پیسے مانگے اور انکار پر پانچ سالہ بیٹی عروج فاطمہ اور بیوی پر چھریوں کے وار کردئیے جس کے نتیجے میں عروج فاطمہ موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی جسے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔