چودھری عبدالغفور کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی: طاہر جمشید

رائے ونڈ (نامہ نگار) گروپ لیڈرمسلم لیگ(ن) پی پی 161 صدر طاہر جمشید مٹھو نے کہا کہ رائے ونڈ کی نام نہاد مسلم لیگی تنظیم نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کررکھا ہے ‘ان کو ق لیگ کے دور کے عہدیداروں کی پشت پناہی حاصل ہے ،قائدین کوتمام صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ ان نام نہاد عہدیداروں نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ(ن) کے خلاف وہ کام کیا ہے جو پرویز مشرف بھی نہیں کرسکا۔