پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کامیاب

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فرینڈز گروپ نے الیکشن جیت لیا ہے جبکہ شاہین گروپ ہار گیا ہے۔ گذشتہ روز سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں 2206 ووٹ کاسٹ ہوا جس میں سے 119 ووٹ کو مسترد کر دیا گیا۔ فرینڈز گروپ نے 1452 جبکہ شاہین گروپ نے 635 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جیتنے والوں میں فرینڈز گروپ کے صدر رانا نثار احمد، سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد، نائب صدر بختیار احمد، جنرل سیکرٹری خالد یوسف، ایڈیشنل سیکرٹری غلام غوث، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں اظہر صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم خان جیت گئے ہیں۔