ٹاو¿ن شپ میں کتوں کی بھرمار، شہری گھروں میں مقید

لاہور (پ ر) ٹاو¿ن شپ کے سماجی و تاجر وہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے ٹاو¿ن شپ میں آوارہ اور خطرناک کتوں کی بھرمار اور اس جانب متعلقہ حکام کی عدم توجہی و نااہلی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام صرف خانہ پری کررہے ہیں اس وقت ٹاو¿ن شپ میں آوارہ کتوں نے چھاو¿نیاں قائم کررکھی ہیں اچانک اپنے مورچوں سے نکل کر حملہ آور ہو کر لوگوں کو زخمی کردیتے ہیں۔ خصوصاً ٹاو¿ن شپ کے بلاک نمبر 11، 12، 15، 16 اور عمر چوک کے بلاک نمبر 1، 2، 3، ڈی ون میں کتے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹاو¿ن شپ قبرستان میں فاتحہ پڑھنے والوں کی دوڑیں بھی لگوا دیتے ہیں علاقہ کی عوام نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری طور پر سخت نوٹس لیں۔