وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے نتائج جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائینگے: محمد حسین گجر

مانگا منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلع لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری اور صوبائی حلقہ 161کے ضمنی الیکشن کے متوقع امید وار محمد حسین گجر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ چین کے نتائج جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کریں گے جس سے پاکستان کی ترقی کے خواب حقیقت میں تبدیل ہونا شروع ہو جائینگے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہو جائیگا ۔