قمرالزماں بابر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، بین المذاہب کمیٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایاز صادق کو بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے مقاصد، فعالیت اور خدمات سے آگاہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایاز ظہیر ہاشمی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ارشاد عالم شاد، امجد عبید، اسعد عبید، چودھری لئیق احمد، سید مکرم شاہ، نور حسین، سید مبین شاہ، وقار احمد، اعزاز الدین زیب خان، احمد فہیم اور دیگر موجود تھے۔