اشیاءضروریہ کے معیار اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: اشرف رسول

فےروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لےگ (ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی پےر محمد اشرف رسول نے کہا کہ رمضان بازاروں مےں اشےاءضرورےہ کے معےار اور قےمت پر کوئی سمجھوتہ نہےں کےا جائے۔ عوامی نمائندے او ر انتظامےہ وزےر اعلٰی پنجاب مےاں شہباز شرےف کی ہداےت کے مطابق سستے رمضان بازاروں مےں عوام کو زےادہ سے زےادہ رےلےف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرےں۔ ان خےالات کا اظہار سستے رمضان بازاروں کے سلسلہ مےں تحصےل فےروزوالہ مےں انتظامےہ اور تاجروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر احسن عناےت سندھو نے کہا کہ رمضان بازاروں مےں تاجر صاحبان ہر قسم کے سٹال لگائےں اور ان سٹالوں پر معےار کا بھی مکمل خےال رکھےں تاکہ صارفےن باآسانی سے خرےداری کرسکےں۔