گوجر پورہ میں ماہانہ تعلیم و تربیت کا پروگرام آج ہو گا، علامہ منیر احمد یوسفی خطاب کریں گے

لاہور (پ ر) انجمن اشاعت دین اسلام و نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ تعلیم و تربیت کا پروگرام آج  5 اکتوبر 11.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک جامع مسجد ابوبکر صدیق بلاک سی ون گوجر پورہ (چائینہ سکیم) میں ہو گا۔ علامہ منیر احمد یوسفی خطاب کریں گے۔