کراچی میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد600 ہوگئی

 کراچی(آئی این پی )کراچی شہرمیں ڈینگی کے کیسزکی تعداد600 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں انسدادِڈینگی کیلئے بنائی گئی ہیلتھ انسپکٹر کمیٹیاں غیرفعال ہو گئیں،پرائیوٹ ہسپتال مریضوں کے اعدادوشمار فراہم نہیں کر رہے،صرف سول اور 2نجی ہسپتال مریضوں کے کوائف فراہم کررہے ہیں۔