چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ

چھانگا مانگا (نامہ نگار) چھانگا مانگا جنگل میں دن دیہاڑے لکڑی چوری کی وارداتیں  خوفناک حد تک بڑھ گئیں۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی۔ جنگل کی تباہی پر شہری سراپا احتجاج۔ تفصیلات  کے مطابق چھانگا مانگا جنگل جو پہلے  ہی تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے اس میں دن دیہاڑے  لکڑی چوری کی ورادتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ ایک روز میں  چور درجنوں سائیکلوں پر قیمتی درخت کاٹ کر لے جا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ریڈ پارٹیاں بھی ان  لکڑی چوروں سے دنیا حصہ  لے کر کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ دو روز پہلے ڈی ایف او چھانگا مانگا کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب شہتوت کا 90 فٹ لمبائی کا قیمتی درخت لکڑی چوری کی وارداتوں میں محکمہ کے ملازمین بھی ملوث ہیں جن پر پہلے ہی کروڑوں روپے کی ریکوریاں ہیں۔ محکمہ جنگلات کے مقامی افسران اعلیٰ حکام کی خوشنودی کے لئے عید کی قربانی کے جانور  انہیں بطور  تحفہ پیش کر رہے ہیں۔  تاکہ ان لکڑی چوروں کی وارداتوں پر کوئی ایکشن نہ  لیاجا سکے۔