پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے حکومت نے عید پر تحفہ دیا: ندیم کمبوہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور یونین کونسل39 سے چیئرمین کے امیدوار ندیم احمد کمبوہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔