پنجاب یونیورسٹی میں سمپوزیم تحقیقی مقالے پیش کئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اور مالیکوکر جینیٹکس ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور میڈیکل مائیکرو و بائیولوجی انفیکشن  ڈسیز سوسائٹی کے  زیراہتمام  ملٹی ڈرگ مزاحمت دنیا  کے لئے خطرہ  کے عنوان سے الرازی ہال میں ایک روزہ سمپوزیمکا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ  حسنین‘ شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری‘ ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز اور محققین و طلباء وطالبات  کی بڑی تعداد نے  شرکت کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور سے پروفیسر  ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر ماہا طاہر‘ سمز لاہور سے ڈاکٹر سہالہ لطیف‘ گلاب دیوی ہسپتال سے ڈاکٹر  عتیقہ عنبرین‘ محققین نے تحقیقی مقالے پیش کئے۔