پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر انتظام پنجاب اور خیبر پی کے کے کاشتکاروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 اسلام آباد (آن لائن) ملک میں زیتون کی کاشت اور پیداوار کے فروغ کے حوالے سے اٹلی کی حکومت کے تعاون سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر انتظام پنجاب اور خیبر پختونخوا کے زیتون کے کاشتکاروں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا تاکہ انہیں زیتون کی کاشتکاری کے حوالے سے تربیت فراہم کرکے پیداوار کو فروغ دیا جاسکے۔