وزیراعلیٰ کی رائیونڈ بازاروں میں سبزی کنٹرول نرخ پر فروخت کرنیکی ہدایت

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ  شہباز شریف کی ہدائت پر مارکیٹ کمیٹی کو عید کے دنوں میں رعائتی نرخوں پر پیاز اور ٹماٹر وں کی بھاری مقدار میں فراہمی کردی گئی ہے ۔پہلے روزدو ٹرک پیاز اور ٹماٹر آنے پر ماڈل بازار میں خریداروں کا ہجوم قابو سے باہر ہوگیا ۔جس کے پیش نظر پولیس کی مدد بلوانا پڑی ۔ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد عباس ملک اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میڈم آصفہ شہزادی نے خریداروں کی رہنمائی کرتے ہوئے قطاریں بنوائیں ۔اس موقع پر پیاز 30روپے اور ٹماٹر 60 روپے فروخت کیا گیا۔