وزیراعظم نواز شریف جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں: چودھری نواز

کاہنہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء کوآرڈینٹر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد کو یرغمال بنا کر ملک و جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے میاں محمدنواز شریف تحمل اور قوم کی منتخب پارلیمنٹ کے واشگاف پیغام کے بعد دھرنے اور ریلیاں دم توڑ چکی ہیں ۔