نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے: اشرف رسول

فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے جمہوریت کو ناکام نہیں بنا سکتے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے دھرنے والوں کی سیات کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن و ایم پی اے پیر اشرف رسول شاہ نے کیا انہوں نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اور کاموں کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ سیلابی علاقوں میں گھر گھر جا کر وبائی امراض کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ان کا سدباب کریں۔