نظام کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے پر تیار ہیں: شائستہ پرویز

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہورخواتین ونگ کی صدروممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویزملک نے کہا ہے کہ نظام کو گالیاں دینے والے آج اسی کاحصہ بننے پر تیار ہیں،نظام کی تبدیلی روڈ اورسڑکوں پر نہیں،پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کرہی ہوسکتی ہے۔ہمیںنیاپاکستان نہیں چاہیے،اسی پاکستا ن کو عظیم سے عظیم تربنائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز پی پی144کی خواتین عہدیداروں میں نوٹیفکیشن کی تقسیم کے دوران کیا۔زیباغفور کوپی پی صدر ، صنوبراقبال جنرل سیکرٹری اور سفینہ وحیدکو سینئرنائب صدر نامزدکیاگیا۔تقریب میں پرویزملک،بائواخترعلی ،کنول لیاقت،شازیہ خان،زرقاجاوید،نسیم بانو سمیت متعدد خواتین موجود تھیں۔شائستہ پرویزملک نے مزیدکہاکہ دو عناصر نے سازش نوازشریف کے نہیں وطن عزیز کے خلاف کی ہے۔انہی کی وجہ تین ملکوں کے سربراہان کے دورے ملتوی ہوئے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔انہوںنے کہا کہ ان دو عناصرکو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی،ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔