منتخب حکومت کو کام کرنے دینا اصل جمہوریت ہے: شہزاد نذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ منتخب حکومت کو کام کرنے دینا اصل جمہوریت ہے ۔جمہوریت میں انصاف ملے گا ۔دھرنوں سے جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے سے کسی کا بھلا نہیں ملک بدنام ہورہا ہے ۔ملک کی معاشی ترقی جام ہوگئی ہے ۔ قائدین مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم  نواز شریف اور میاں شہباز شریف پرآفرین ہے کہ ملک کے نازک ترین حالات میں بھی صبروتحمل کا عظیم مظاہرہ کررہے ہیں ۔