مفادات کیلئے اکٹھے ہونیوالے پی پی اور مسلم لیگ ن کا اکٹھ عوام نے مسترد کر دیا: عامر اقبال سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے ۔تحریک انصاف کے عظیم الشان جلسوں سے نون لیگ کے حواریوں کے منہ بند ہوگئے ہیں ۔حکمران ٹولہ مارے شرمندگی سے منہ چھپاتا پھرتا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ سمیت ان کے حواری پرانے نظام کو بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں ۔