متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے: ذاکر صدیقی

لاہور (سپیشل رپورٹر) متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کارکن اپنے اپنے علاقوں میں عید متاثرین سیلاب کے ساتھ منائیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور سیکرٹری جنرل حافظ فیصل افضل شیخ نے لاہور میں ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانیاں بھی دی جائیں گی۔ خواتین اور بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے خصوصی تحائف کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے مزید کہا کہ قائد سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت کئے بغیر متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے کوشاں رہیں گے۔