قربانی کے جذبے کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنانے کی ضرورت ہے: قمر الزمان بابر

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ ہمیں اس جذبے کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنانا چاہئے۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ملک کو قوم کیلئے قربانی دینے کو ہر وقت تیار رہنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ اجلاس میں چودھری لیئق احمد‘ آغا شوکت‘ امجد عبید‘ ارشاد عالم شاد‘ سید مکرم شاہ‘ وقار احمد‘ خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ سید مبین شاہ‘ امیر علی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔