عید الضحیٰ پر قصابوں نے بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار مقرر کر دیا

لاہور(خبر نگار) لوگ عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی تو دیں گے، ساتھ ہی قصائیوں کے ہاتھوں جیبوں پر بھی چھریاں چلوائیں گے۔  جی ہاں،لاہور میں بکرے ذبح کرنے کا ریٹ 3ہزار روپے تک پہنچ گیاجبکہ قصائیوں نے بچھڑے کے 5سے 10ہزار اور اونٹ کے ریٹ 8سے 15ہزار روپے مقرر کر دیئے ہیں۔  قصائی بھی مہنگائی کو ہی اپنی مجبوری بتارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اتنا مہنگا جانور تو خرید لیتے ہیں، لیکن چند ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتے۔