سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شریف برادران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں :شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ(نامہ نگار)  مسلم لیگ(ن)کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد اور  انکی بحالی کے لیئے جس ان تھک محنت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ وزیراعظم  اور خادم پنجاب نے کام کیا ہے ملکی سیاست کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی دہرنے دینے والوں کو اگر غریبوں اور مصیبت زدہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں سے کوئی ہمدردی ہوتی تو وہ خادم پنجاب کی طرح سیلاب متاثرین کی مدد اور دلجوئی کرتے۔