سیاسی جلسوں میں بدزبانی بڑے لوگوں کا چھوٹا پن ہے: علامہ ریاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جلسوں میں بدزبانی بڑے لوگوں کا چھوٹا پن ہے۔ عید الاضحی فرزندانِ اسلام کو قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ حج اسلامی اخوّت و مساوات کا عظیم مظہر ہے، حج اسلام کا بنیادی رکن اور ایک مقدس دینی فریضہ ہے۔ سیاسی اختلاف ذاتی دشمنی بن جائے تو اخلاقی قدروں کا جنازہ نکل جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹائون لاہور میں  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائے گی۔