سیاست برائے خدمت کو شعار بنا کر ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے : ثروت قادری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک و چیئرمین اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست برائے خدمت کو شعار بنا کر ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔ پاکستان سنی تحریک کا فلاحی شعبہ اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن ہر ناگہانی آفات سے نمٹنے سمیت ملک بھر میں بلارنگ و نسل مستحق افراد کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ حکومت عوام کی خدمت کرے لیکن عوامی مینڈیٹ کے دعویدار خواب غفلت کی نیند سورہے ہیں۔ ہمارے رضا کاروں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ملک بھر کے آفت زدہ علاقوں میں مجبور اور غریبوں کے لئے خدمات انجام دیں جو قابل فخر ہے۔ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ملک کے حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ ملک کو اب فلاحی انقلاب کی ضرورت ہے۔